نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے آزاد حیثیت سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے پر غور شروع کردیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے 73 سالہ مائیکل بلوم برگ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلوم برگ کا کہنا ہے
کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے پر غور کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ۔
مائیکل بلوم برگ کے امریکی تاجر برادری سے قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں اور وہ اپنے لبرل سوشل نظریات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں